گزشتہ 15روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، ایران

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھی اپنا سخت مؤقف برقرار رکھا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کو پہلے والی صورتحال پر واپس لایا گیا تو ایران کی فتح مکمل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے جنوبی بحری راستہ قائم کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم ایران کے نزدیک یہ اقدام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے منافی ہوگا۔

نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے کی موجودہ صورتحال اور اپنی قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید خبریں

Back to top button