حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ، بحیرہ احمر میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر این سی سی غزال (NCC Ghazal) کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر نے سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور متعدد وارننگز کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملے کے بعد آئل ٹینکر کو اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس لوٹنا پڑا۔

یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گا، جو ان کے بقول محاصرے کو سخت کرنے اور خطے میں دباؤ بڑھانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button