ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کردیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کی جانب کئی بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے داغے گئے تمام میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے، جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

امریکی فوج کے مطابق خطے میں تعینات تمام امریکی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button