پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پٹرول صرف1روپےسستا،ڈیزل3روپے37پیسےمہنگا

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)اوگرا نے یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیاجس کے تحت28جولائی کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل مہنگا کردیاگیاہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت334روپے18پیسے فی لٹرمقرر کردی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے37پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button