نیا سائنسی معجزہ:منٹوں میں کمر درد سے نجات!

تحریر:راجہ نوید

​طب کی دنیا میں شدید اور پرانے کمر درد سے پریشان لوگوں کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی ماہرینِ صحت نے ایک ایسا نیا اور آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس سے بغیر کسی بڑے آپریشن کے کمر درد کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

​دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کمر کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور جب عام دوائیاں، ورزش یا آپریشن کام نہیں کرتے تو مریض مجبوری میں طاقتور درد کش دوائیاں کھانے لگتے ہیں، جن کی عادت پڑ جانے اور جسم کو نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔

​اس مسئلے کے حل کے لیے سائنسدانوں نے وہی طریقہ اپنایا جو دل یا دماغ کی نالیوں کا علاج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں مریض کی ران کی نالی کے ذریعے ایک نہایت باریک پائپ (کیتھیٹر) داخل کیا جاتا ہے۔ جدید کیمروں کی مدد سے اس پائپ کو سیدھا اسی جگہ پہنچایا جاتا ہے جہاں درد اور سوجن ہوتی ہے۔

​اس کے بعد اس پائپ کے ذریعے ایک ایسی دوا چھوڑی جاتی ہے جو سوجن کو ختم کرتی ہے اور اس حصے کو سن کر دیتی ہے۔ اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ دوا پورے جسم میں پھیل کر نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ صرف اسی مخصوص جگہ پر اثر کرتی ہے جہاں درد ہوتا ہے۔

​ابتدائی تجربے میں شدید درد کے شکار چھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ طریقہ کار کے فوراً بعد ان کا درد مکمل طور پر ختم ہو گیا اور تین ماہ گزرنے کے بعد بھی درد دوبارہ نہیں ہوا۔ یہی نہیں بلکہ جو مریض درد کی وجہ سے ہل بھی نہیں سکتے تھے، وہ نہ صرف چلنے پھرنے لگے بلکہ ان کا پین کلرز کا استعمال بھی ختم ہو گیا۔

​اگرچہ اس طریقے پر ابھی مزید تحقیق جاری ہے، لیکن یہ پیش رفت بتاتی ہے کہ آنے والے وقت میں ایک باریک پائپ کی مدد سے انسان کو پرانے سے پرانے کمر درد سے نجات دلائی جا سکے گی۔

مزید خبریں

Back to top button