حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس اور لیویز لے رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکسز، لیویز اور مختلف مارجنز کا بڑا حصہ شامل ہونے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 125 روپے 95 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 54 پیسے مختلف مدات میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی بنیادی درآمدی لاگت 209 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہے، تاہم حکومت نے اس کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر رکھی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں درج ذیل مدات شامل ہیں:
پیٹرولیم لیوی: 80 روپے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی: 5 روپے
کسٹمز ڈیوٹی: 17 روپے 28 پیسے
ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM): 7 روپے 16 پیسے
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن: 7 روپے 87 پیسے
ڈیلرز مارجن: 8 روپے 64 پیسے
ان تمام مدات کو ملا کر ایک لیٹر پیٹرول پر 125 روپے 95 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر درج ذیل ٹیکسز، لیویز اور مارجنز شامل ہیں:
پیٹرولیم لیوی: 70 روپے 82 پیسے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی: 5 روپے
کسٹمز ڈیوٹی: 15 روپے 68 پیسے
ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM): 4 روپے 53 پیسے
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن: 7 روپے 87 پیسے
ڈیلرز مارجن: 8 روپے 64 پیسے
دستاویزات کے مطابق ان تمام مدات کو ملا کر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔



