جین زی کو بہت ہلکا لیتی تھی، سوناکشی کی کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کے نوجوان جین زیز کی بنائی گئی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،جس پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے منفرد انداز میں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ چار روز سے نوجوان طلبا کا پیپر لیک کے خلاف احتجاج جاری تھا اور اُن کا مطالبہ تھا کہ وزیر تعلیم کو عہدے سے ہٹایا جائے۔مظاہرین کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ہوا تو اپوزیشن جماعتوں، بالی ووڈ شخصیات اور سول سوسائٹی سمیت عوام بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف حمایت کی بلکہ احتجاج کیلیے مظاہرے میں بھی پہنچے۔مظاہرین کو ٹھنڈا کرنے کیلیے بھارتی وزیراعظم نے دو روز قبل ویڈیو بیان جاری کرکے یقین دہانی بھی کرائی تاہم انہوں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کواستعفیٰ دینا پڑا۔بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کو مظاہرین، سول سوسائٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے جمہوریت کی فتح اور جین زی کی بڑی کامیابی قرار دیا جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی نے کہا کہ اُن کے دیگر مطالبات جن میں دھرنے کے دوران مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے حکومتی امداد اور شفاف تحقیقات پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button