مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کا کل گورنر ہاؤس میں جلسے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گورنر ہاوس لاہور میں کل رات 8 بجے جلسے کا اعلان کر دیاہے ۔

دوسری جانب لاہور میں پیپلزپارٹی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ایچ اے اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ سے پارٹی کا سامان اتارنا شروع کردیا۔

جلسہ گاہ میں نصب اسٹیج، کرسیاں اور لائٹس بھی اتاری جارہی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے مینار پاکستان کے اندر موجود شہریوں کو بھی باہر نکالنا شروع کردیا۔

مینار پاکستان کے تمام دروازے عوام کے لیے بند کردیے گئے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی کے جیالے گرفتاری دینے کے لیے مینار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button