اعجاز چودھری، محمود الرشید کی 9 مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چودھری اور محمود الرشید کی 9 مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
میاں محمود الرشید کی نو مئی کے ایک جبکہ اعجاز چودھری کی 4 مقدمات میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔
ملزمان پر شیر پاؤو پل پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، اے ٹی سی لاہور نے ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کی شیر پاؤ پل پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سزا معطل کی گئی۔
اے ٹی سی لاہور نے افضال عظیم پاہٹ کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔



