300 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار،لائکس تو نہیں ملے "موت”مل گئی

انڈیا :دنیامیں بہت ایسے واقعات آئے روز پیش آتے ہیں کہ مشہور ہونے کے چکر میں بہت سے لوگ جان سے چلے جاتے ہیںایک ایسا ہی واقع انڈیا میں بھی پیش آیا ہےکہ آگستے چوہان نامی نوجوانن کے یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائب تھے جو یوٹیوبر کی تیز رفتار موٹرسائیکلنگ کی ویڈیوز سے محظوظ ہوتے تھے اور آگستے بھی اپنی خطرناک ویڈیوز اپ لوڈ کرتا رہتا تھا۔ایسی ہی ایک کوشش کے دوران یوٹیوبر آگستے چوہان آگرہ سے دہلی جانے والی یمنا ایکسپریس وے پر 300 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سفر کر رہا تھا اور ویڈیو بھی ریکارڈ کر رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اورحادثے کا شکار ہوگیا۔یوٹیوبر تیز رفتار بائک سے گر پڑا، اس کا ہیلمٹ چکنا چور ہوگیا اور سر پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چند لائیکس کے لیے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ اتنی تیز رفتاری موت یا مستقل معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔



