کے پی سینیٹ انتخابات: حکومت اور اپوزیشن میں فارمولے پر اتفاق

رات گئے اہم مشاورتی ملاقات

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رات گئے اہم مشاورتی ملاقات ہوئی، جس میں 6/5 فارمولے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی نکات پر اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں تجویز دی گئی کہ اپوزیشن کو تین جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست دی جائے، جبکہ حکومت کو چار جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست دی جائے۔ تاہم حکومتی نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پانچ جنرل نشستیں دی جائیں۔

حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویز پر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پہلے ہی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو دستبردار کرانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سپرد کی گئی ہے، اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔

فریقین کا ماننا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد حل باہمی رضامندی سے بلا مقابلہ انتخاب ہے، اور اس حوالے سے آج رات ایک اور حتمی ملاقات متوقع ہے، جس میں امیدواروں کی فہرست اور انتخابی عمل کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button