ڈیفنس آفیسر کا ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈیفنس آفیسر کا ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 35 دکانیں سیل، 7 افراد گرفتار، مقدمات درج، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور 35 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ ایل پی جی کے 7 دکانداروں کو موقع پرگرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور کاروائی کے دوران 57 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 3 ڈبہ سٹیشنز بھی سیل کردیے گئے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے کیے جائیں گے بلکہ دکانیں سیل کر کے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے، اسی طرح غیر قانونی پٹرول پمپس ہرگز کاروبار کے مجاز نہیں، بغیر این او سی چلائے جانے والے پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام غیر قانونی پٹرول پمپس اور اوور چارجنگ کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی اطلاع ہے جہاں حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہو، تو فوری طور پر سول ڈیفنس کے دفتر کو مطلع کریں تاکہ ان غیر قانونی عناصر کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button