چین کی امریکا کو بڑی ٹکر،J-35طیارہ ایئر کرافٹ سےاُڑادیا

YouTube player
چین کی امریکا کو بڑی ٹکر،J-35طیارہ ایئر کرافٹ اُڑادیا.چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر’فوجیان‘نے اپنے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس (Electromagnetic Catapults)کے ذریعے تینوں اقسام کے فکسڈ وِنگ طیاروں کو کامیابی سے لانچ کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
جے-15 ٹی ، ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ جیٹ اور کیریئر بیسڈ کے جے-600 ارلی وارننگ و کنٹرول طیاروں نے ’فوجیان‘ سے کیٹاپلٹ لانچ اور لینڈنگ کے کامیاب تجربات مکمل کر لیے
اگرچہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربات کب کیے گئے،تاہم یہ ضرور کہا گیا کہ جے-35 نے یہ تجربات 3 ستمبر کو بیجنگ میں ہونے والی پریڈ میں شرکت سے قبل مکمل کیے۔ اس حوالے سے نشر کی گئی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا کہ اسٹیلتھ فائٹر نے فوجیان کے فلیٹ فلائٹ ڈیک سے کیٹاپلٹ کے ذریعے اڑان بھری۔

Shenyang J-35 stealth jet aboard Fujian

فوجیان،چین کا پہلا ائیرکرافٹ کیریئر ہے جسے مکمل طور پر ملک کے اندر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا روایتی ایندھن سے چلنے والا جنگی جہاز ہے، یہ تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے لیس ہے۔

چین کا جدید J-35 طیارہ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دنیا کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ بن گیا

الیکٹرو میگنیٹک لانچ سسٹم، اسکِی جمپ کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ پروازوں کو ممکن بناتا ہے بلکہ بھاری طیاروں کے لیے بھی موزوں ہے۔ اس سے جہاں جدید فائٹرز مکمل ہتھیاروں کے ساتھ پرواز کر سکتے ہیں، وہیں بڑے ارلی وارننگ طیارے بھی آسانی سے آپریٹ کیے جاسکتے ہیں۔

چین کا جدید J-35 طیارہ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دنیا کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ بن گیا

مزید خبریں

Back to top button