چھاچھرو میں جھونپڑیاں مسمار کرنے کیخلاف میگھواڑ برادری کا خواتین اور بچوں سمیت احتجاج

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر میں سرکاری زمینوں پر صرف وڈیروں کا حق، چھاچھرو میں پولیس نفری اور روینیو عملے کا حملہ، غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار، میگھواڑ برادری کے خواتین اور بچوں کا احتجاجی دھرنہ تفصیل کے مطابق چھاچھرو میں سرکاری زمین پر صرف وڈیروں کا حق جتاتے ہوئے غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئیں، جس کے میگھواڑ برادری نے خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔
چھاچھرو شہر کے سودرا محلے کے قریب سرکاری زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف ریونیو انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جھونپڑیاں مسمار کر دیں، جس کے خلاف میگھواڑ برادری نے خواتین اور بچوں سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ وہ صدیوں سے یہاں آباد ہیں، تاہم ان کے پلاٹ زبردستی خالی کروا کر گیسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پولیس پر خواتین اور معصوم بچوں سے بدسلوکی اور تشدد کا بھی الزام عائد کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے پلاٹوں پر قبضے کی کوشش بند کرکے انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائےگا۔



