پنجاب میں سموگ پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،9صنعی یونٹ سیل،8بھٹے بھی بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب میں سموگ پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، چوبیس گھنٹے میں نو صنعتی یونٹس اور آٹھ اینٹوں کے بھٹے سیل، خلاف ورزیوں پر سولہ لاکھ روپے جرمانہ، پلاسٹک کیخلاف کارروائیوں میں پندرہ سو تینتیس کلوگرام غیر معیاری پلاسٹک ضبط، کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس کی چیکنگ بھی سخت کردی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کے ایک سو پچاسی واقعات سامنے آگئے، خلاف ورزیوں پر ساٹھ مقدمات اور استغاثے، اکیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button