پاکستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سکھر بیراج کی تاریخی بحالی اور جدید کاری کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
6لاکھ سے زائد آبادگار خاندانوں کا روزگار اور پاکستان کی غذائی سلامتی سکھر بیراج سے وابستہ ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

سکھر(بیورورپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
صوبائی وزراء؛ ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور دیگر تقریب میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج سندھ کے زرعی مستقبل کی ضمانت اور پاکستان کی غذائی سلامتی سے وابستہ ہے
انڈس اریگیشن نیٹ ورک ملکی معیشت، غذائی تحفظ اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم ہے،سندھ کا تاریخی آبی منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،سکھر بیراج کی جدید کاری سندھ کے آبی تحفظ اور زرعی مستقبل کے لیے سنگِ میل ہے،23 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا منصوبہ لاکھوں آبادگار خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا،اپ گریڈ شدہ سکھر بیراج سیلابی خطرات سے نمٹنے اور آبپاشی نظام کو مزید مضبوط بنائے گا،تقریباً ایک صدی بعد پہلی بار سکھر بیراج کے فرش اور اہم انفراسٹرکچر کی جامع بحالی مکمل کی گئی،سکھر بیراج کے 44 گیٹس جدید ترین نظام کے تحت تبدیل کیے گئے ہیںسکھر بئراج سے اب پانی کی ترسیل اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر ہوگیا ہے،جہاں 32 گیٹس تبدیل کرنے کا ہدف تھا وہاں 44 گیٹس تبدیل کیے گئے، یہ سندھ حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے،6لاکھ سے زائد آبادگار خاندانوں کا روزگار اور پاکستان کی غذائی سلامتی سکھر بیراج سے وابستہ ہے،جدید سکھر بیراج آنے والی کئی دہائیوں تک سندھ کے زرعی شعبے کی خدمت کرتا رہے گا
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر بیراج کی بحالی سے سیلابی پانی کے گزر کی صلاحیت، آپریشنل کارکردگی اور آبپاشی کا نظام مزید بہتر ہوگا،سندھ حکومت آبی ڈھانچوں کے تحفظ اور جدید کاری کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو جون 2027ء تک منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر بیراج منصوبہ سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ ورلڈ بینک کی مالی معاونت کے تحت جاری ہے،مضبوط اور جدید سکھر بیراج محفوظ سیلابی گزرگاہوں اور قابلِ اعتماد آبپاشی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا،پاکستان کے سب سے بڑے آبپاشی نظام کی جدید کاری، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو فائدہ پہنچے گا،وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی سکھر بیراج منصوبے پر بریفنگ



