پاکستان بھارت سمیت7جنگیں رکوائیں،اقوام متحدہ کہاں تھی؟ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب
حماس نے بار بار "امن کے معقول مواقع" ضائع کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب میں اقوام متحدہ پر برس پڑے۔اپنے ہی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر کوجوبائیڈن کو بھی کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
عالمی سطح پر بحرانوں کا ذمہ دار سابق ڈیموکریٹ حکومت کو قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ قریبی فوجی اور سیاسی تعلقات کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ ہمیں یہ کرنا ہوگا۔ ہمیں امن کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔
غزہ جنگ نے 65ہزار فلسطینیوں کی جان لے لی
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ نے65ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فوراً تمام 20یرغمالیوں کو زندہ واپس لانا ہے اور38یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس چاہتے ہیں۔
معاملات پر مزید تاخیر ناقابل قبول ہے
امریکی صدر نے الزام لگایا کہ حماس نے بار بار "امن کے معقول مواقع” ضائع کردیئے۔ یہی وجہ ہے کہ مسئلہ طول پکڑتا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے،جو خطے میں مزید بداعتمادی کو جنم دے گا۔
7جنگیں رکوائیں،اقوام متحدہ کہاں تھی؟
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو غزہ اسرائیل اور روس یوکرین جنگیں شروع نہ ہوتیں۔ میں نے صدر بنتے ہی دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں۔انھوں نے کہا کہ یہ میں تھا جس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جن رکوائی جہاں ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔
TRUMP: "What is the purpose of the United Nations?"
"It has such tremendous, tremendous potential, but it's not even coming close to living up to that potential."
"All they seem to do is write a really strongly worded letter — and then never follow that letter up."
"Empty… pic.twitter.com/seTUtRDUV7
— Fox News (@FoxNews) September 23, 2025



