پاکستانی انسانی سمگلر نے جاپانیوں کو چکرادیا
40لاکھ دو جاپان جاؤ!

پاکستانی انسانی سمگلرز نے جاپانیوں کو بھی چکرادیا۔22افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔
جاپان نے دستاویزات جعلی ثابت ہونے پرپاکستان کی جعلی فٹبال ٹیم کو واپس ڈی پورٹ کردیا۔سکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔
آخر انسانی سمگلر نے یہ واردات کیسے کرلی؟

ایف آئی اے کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی،ملزم نے22افراد سے فی کس40لاکھ روپے وصول کیے۔
جعلی فُٹبال ٹیم پکڑی کیسے گئی؟

ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فٹ بال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن دستاویزات بنائیں، جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان میں فٹبال میچ شیڈول تھے،ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیےتھے،22 افراد نے فٹبال ٹیم کے روپ میں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پرواز بھری۔جاپان ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پکڑی گئیں۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیاکہ جنوری2024میں بھی جعلی فٹبال ٹیم میں17افراد کوجاپان بھجوایا تھا۔



