ایران میں جنگی صورتحال اور معاشی بحران پر اہم مشاورت، خامنہ ای اور پزشکیان کی اہم ملاقات

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز، جاری جنگی صورتحال اور معاشی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال، عوام کو درپیش معاشی و معاشرتی مشکلات اور مستقبل کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات اور عوامی ضروریات سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اہم ملاقات صدر مسعود پزشکیان کے عہدے کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ حالات کے تناظر میں ملکی معاملات کو آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو ایک جانب جنگی صورتحال اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ دوسری جانب ملک میں معاشی مشکلات اور عوامی ضروریات بھی اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button