عمران خان کے دیرینہ دوست جیل سے رہا

کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو جوکہ ایک معروف سابق کرکٹر بھی ہیں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک قتل کے الزام میں دس ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا ہےان پر الزام تھا کہ انھوں نے 27 دسمبر 1988کو پٹیالیہ میں ایک کار پارکنگ میں بحث کے دوران گرنام سنگھ نام کے ایک شخص کی پٹائی کی جس سے ان کی موت ہو گئی واضح رہے کہ ناجوت سنگھ سدھو اس وقت انڈین کرکٹ ٹیم کے رکن بھی تھے اسی مقدمہ میں نوجوت سنگھ سدھوکو دس ماہ کی سزا سنائی گئی تھی اور ان کو جیل بھیج دیا گیا تھا ،لیکن ااب ان کو رہا کردیا گیا ہے ان کے وکیل کاکہنا ہے کہ نوجوت سنگھ ایک اچھے قیدی تھے شاید اسی لیے انھیں قبل از وقت رہا کیا گیا ہےجوکہ ایک قانون بھی ہے ۔یاد رہے 2018میں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان میںسابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میںبھی آئے تھےجس کے باعث وہ مختلف تنازعات کی زدمیں بھی رہے



