شہید سارنگ میمن باصلاحیت ڈاکڑ تھا اس کے قتل پر پوری سندھ سوگوار ہے،محمد اسماعیل راہو

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)شہید سارنگ میمن باصلاحیت ڈاکڑ تھا اس کے قتل پر پوری سندھ سوگوار ہے اس کے قاتلوں کوُ جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا ان خیالوں کا اظہار صوبائی وزیر یونیورسٹیز اور بورڈز محمد اسماعیل راھو نے کراچی میں دھشت گردی سے ٹارگٹ کر کے قتل ہونے والے ڈاکڑ سارنگ میمن کے گھر بدین میں تعزیت کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا صوبائے وزیر محمد اسماعیل راھو کا کہنا تھا کہُ پولیس نے قتل میں ملوث استعمال شدہ کار ہاتھ کر لی ہے جس کے بعد قاتلوں کوُ جلد گرفتار کرنے کی امید پیدا ہو گئی ہے سندھ حکومت نے بھی اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکڑ سارنگ میمن کا بے رحمانہ قتل افسوس ناک ہے اس کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اس موقعے پر شہید سارنگ میمن کے بھائی سرمد میمن منصور میمن اور وفا جوکھیو موجود تھے۔



