شاہ سلمان کی کامیاب کولونو اسکوپی

جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کام یاب کولونو اسکوپی کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خلیجی قیادت نے شاہ سلمان کی کامیاب کولونو اسکوپی پر ان کے نام بھیجے گئے پیغامات میں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔خلیجی ممالک کی قیادت نے کامیاب کولونو اسکوپی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مبارک باد بھی پیش کی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شاہ سلمان کو مکتوب روانہ کر کے کولونو اسکوپی پر مبارک باد پیش کی۔



