جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں”واصل جہنم”
گل رحمان پاکستان میں کئی حملوں میں ملوث تھا،ذرائع
Malang, left, and Wahdat, two Taliban fighters-turned-policemen, at their police post in Kabul, Afghanistan on July 23, 2023. The men voiced a sense of duty unfilled after coming of combat age just as the war they dreamed of fighting in came to an end. (Jim Huylebroek/The New York Times)
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں”واصل جہنم”ہوگیا۔دہشتگرد گل رحمان فتنۃ الہندوستان مجید بریگیڈکا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔
گل رحمان عرف استاد مرید کون؟
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمندمیں17ستمبر2025کو ہلاک ہوا۔دہشتگرد گل رحمان فتنۃ الہندوستان کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشتگرد گل رحمان پاکستانی سیکیورٹی فورسز،چینی شہریوں،معصوم شہریوں اورمختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔فتنۃ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسزاورسی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس،کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔
فتنۃ الہندوستان نے خضدارسکول بس دھماکا،کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹوٹ خود کش دھماکا، پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں، امریکا فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈکو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کیا،فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئےاستعمال ہو رہی ہے۔