بھارت میں گندم کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد

نئی دہلی:بھارت میں آج سے گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گندم کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس سےبھارت اور پڑوسی ممالک کے غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔بھارت میں گندم کی برآمدات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھارتی وزارت تجارت نے جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ  بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ایک ٹن گندم کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی پابندی سےگندم کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ایشیا اورافریقا کے صارفین متاثرہوسکتے ہیں۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button