بنگلہ دیشی کپتان نے گرتا پاکستانی پرچم سنبھال کر دل جیت لیے

ناگویا (ویب ڈیسک) جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قائم کردی۔
میچ کے دوران پاکستانی پرچم زمین پر گرتا دیکھ کر نِگار سلطانہ نے اسے اٹھا کر سنبھال لیا، جس کے بعد ان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
صحافی کے سوال پر بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ پرچم کا احترام کرنا ضروری ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ان کے لیے برابر ہیں۔
نِگار سلطانہ کے اس اقدام کو کھیلوں کے میدان میں رواداری، احترام اور مثبت رویے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے عمل کو سراہا جا رہا ہے۔



