امریکی گولہ بارود کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر؟ تہلکہ خیز رپورٹ

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) ایران جنگ کی حکمت عملی اور امریکی دفاعی ذخائر پر بڑھتے دباؤ کے باعث امریکی حکام میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں موجود امریکی فوجی کمانڈروں سے رابطہ کرکے ایران جنگ کی صورتحال اور حکمت عملی کا بے لاگ جائزہ طلب کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کمانڈروں نے بتایا کہ امریکی گولہ بارود کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے کم ہوتے ذخائر بھی امریکی دفاعی حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ دفاعی ذخائر محدود ہونے کے باعث امریکا کی چین، روس اور شمالی کوریا جیسے ممالک کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت جنگ میں بقا کے لیے غیر معمولی دباؤ برداشت کرنے کو تیار ہے، جبکہ ایران کے جوابی حملوں سے نمٹنے کے دوران امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر بھی تیزی سے محدود ہوتے جارہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی موجودہ حکمت عملی اور اس کی کامیابی کے امکانات کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں سامنے آنے والی صورتحال نے امریکی حکام کے لیے ایک اہم سوال کھڑا کردیا ہے کہ طویل جنگ کی صورت میں امریکا اپنے دفاعی ذخائر کو کس حد تک برقرار رکھ سکے گا اور بیک وقت دیگر عالمی محاذوں پر اپنی فوجی صلاحیت کس طرح برقرار رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button