امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے،میئر لندن پرمغلظات کی بارش
میئر صادق خان لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے۔میئر لندن پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔الزام عائد کیا کہ میئر صادق خان لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لندن کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ لندن کے میئر صادق خان شرعی قوانین نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک خوفناک میئر ہے.امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب برطانیہ ایک بالکل مختلف ملک لگتا ہے.
ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر صادق خان کے درمیان پرانی کشیدگی ہے۔ صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور اسلام مخالف بیانات کی مذمت کی تھی۔جس کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لندن میں جرائم کی شرح کو ان کے خلاف استعمال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس قسم کا بیان دینا عالمی رہنماؤں کو حیران کر رہا ہے
تجزیہ کارو
ں کا بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان نہ صرف برطانیہ کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔توقع ہے برطانوی حکومت اور لندن کے میئر کے دفتر کی جانب سے اس پر سخت ردِعمل سامنے آئے گا۔



