امریکا میں عالمی رہنماؤں کو خطرہ،جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

نیٹ ورک کمیونیکشن حملوں کیلئے استعمال ہو سکتا تھا

نیویارک:امریکا میں عالمی رہنماؤں کو خطرہ،جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔امریکا کی سیکریٹ سروس نے کہا کہ اس نے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کیا ہے جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو خراب کر سکتا تھا۔
نیٹ ورک کمیونیکشن حملوں کیلئے استعمال ہو سکتا تھا
امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق یہ سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا جن میں موبائل فون کے ٹاورز کو بند کرنا،موبائل سروسز کو جام کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان خفیہ بات چیت کی سہولت دینا بھی شامل ہوسکتا تھا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیو یارک میں شروع ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا۔
امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق جن سم کارڈز کو ضبط کیا گیا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ سے35میل(56 کلومیٹر)کے دائرے کے اندر تھے،اس لیے ایجنسی نے فوری طور پر اس نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی تاکہ نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں کسی بڑی خرابی سے بچا جاسکے۔

Image

ایجنسی نے مزید کہا کہ ان سم کارڈز کی جانچ جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سم کارڈز کے ذریعے ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کی جا رہی تھی جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں ہیں۔
سیکریٹ سروس نے جو تصاویر شیئر کیں، ان میں ٹیلی کمیونیکیشن آلات سے جڑے ہوئے متعدد سم کارڈز بھی دکھائے گئے ہیں۔

Image

مزید خبریں

Back to top button