اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں4ممالک نے ووٹ دیا۔
دوسری طرف یورپی کمیشن کی صدر نے روس پر نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں۔صدریورپی کمیشن نے کہا ہے کہ روسی قدرتی گیس کی برآمدات ،آئل ٹینکروں پر پابندی لگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھارکن ممالک سے کہتے ہیں جلد نئی پابندیوں کی منظوری دیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندیوں کو فعال کرنے کیلئے یورپی پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہوگی۔