راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال،صارفین کیلئے بڑی خبر

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے اور صارفین کو اب معمول کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث سروس متاثر ہوئی تھی، جس سے بعض سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں جزوی خرابی پیدا ہوئی۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس میں خرابی مقامی اور گردونواح کے چند علاقوں تک محدود رہی، جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہی۔ شمالی ریجن کے بعض علاقوں میں بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاع ملی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے فوری طور پر کام کیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس اب مکمل طور پر بحال ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button