یاسمین راشد کو بڑا ریلیف مل گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کرلی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئیعدالت نے ایک مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔نو مئی کے سلسلہ میں تھانہ مغلپورہ مین مقدمہ نمبر 1570/23 درج ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔فاضل جج نے قرار دیالاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر ضمانت منظور کی ہے،اس مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بھی اسی بنیاد پر منظور کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی دیگر تین مقدمات مین ضمانتوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی۔



