سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، 4 جاں بحق


مالاکنڈ(جانوڈاٹ پی کے)سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔