اسحاق ڈار لندن کا دورہ مکمل کرکے استنبول روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل کرکے استنبول روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار استنبول میں اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے اور مختلف حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز اور دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے بھی ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں

Back to top button