پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں چینی کمپنی کی دلچسپی، اے آئی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین کے دوران چین کی معروف کمپنی کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی، جس میں چینی کمپنی نے پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں زراعت، ہیلتھ کیئر، سوشو اکنامک پروگرامز اور کلائمیٹ فورکاسٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ پبلک سروسز کیلئے مصنوعی ذہانت کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مربوط کیا جارہا ہے اور صوبائی حکومت مستقبل کے بجائے آج ہی اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنایا جارہا ہے، جبکہ پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی قائم کرنے والا پہلا صوبہ بھی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو اے آئی پڑھانے کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا، پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی تعاون کا خیرمقدم کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نوجوان اور ہنرمند افرادی قوت کے لحاظ سے اہم مقام رکھتا ہے اور ڈیجیٹل اکانومی کے میدان میں بھی قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔ صوبے میں سرکاری افسران، اہلکاروں اور کابینہ ارکان کو بھی اے آئی کی تربیت دی گئی ہے۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button