وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، ورلڈ اربن فورم میں شرکت

باکو\لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف باکو میں انٹرنیشنل ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مریم نواز شریف آذربائیجان کے صدر کی خصوصی ریاستی مہمان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب ورلڈ لیڈرز سمٹ سے کلیدی خطاب کریں گی جبکہ پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر” کو عالمی فورم پر پیش کیا جائے گا۔ پاکستان پویلین میں پنجاب کے سستے ہاؤسنگ ماڈل کو بین الاقوامی مندوبین کے سامنے بطور کامیاب کیس اسٹڈی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button