بھارتی ویمن ٹیم سری لنکا کو شکست دے کرآٹھویں بار ایشیا کپ کی چیمپئن بن گئی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ویمن ٹیم نے ویمن ایشیا کپ میں  دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جاب سے  اوپنر شفالی ورما اور سمرتی مندھنا نے ٹیم کو 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، شفالی ورما نے 68 اور سمرتی مندھنا نے 59رنز اسکور کیے جبکہ رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمن ٹیم بیسویں اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان چماری اتاپتو نے 36 اور نیلاک شیکا سلوا نے 22ر نز بنائے۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اور دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Back to top button