تھرپارکر میں جانوروں کے شکار میں خطرناک اضافہ، عوام میں تشویش، وائلڈ لائف محکمے سے فوری کارروائی کا مطالبہ

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) ضلع تھرپارکر میں جانوروں کے شکار میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گاؤں ہاڈارو، تعلقہ نگرپارکر میں معصوم جانوروں کا شکار کیا گیا ہے۔
پیاس اور بھوک سے نڈھال معصوم جانوروں کو تپتی ریت میں جال ڈال کر پھنسایا جاتا ہے یا پھر دوڑا دوڑا کر مار دیا جاتا ہے۔
بے زبان جانوروں کے معصوم بچے بھی ہوتے ہیں، مگر ان کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔
جبکہ شکار بند کرانے کے لیے دیہی اور سماجی جدوجہد بھی ناکام ہو چکی ہے۔
ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تھرپارکر میں ہرن، خرگوش اور تیتر کے شکار میں انتظامیہ اور مقامی بااثر افراد کا بڑا ہاتھ ہے۔
علاقہ مکینوں نے وائلڈ لائف محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ شکاریوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔



