مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے صحافیوں اور فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل برسا دئیے

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے میں اسرائیلی فورسز  نے  فلسطینیوں اور صحافیوں پر آنسو گیس کے شیل برسادیے

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے قصبے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم مقامی شہریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے قصبے پر چھاپہ مار کر  بڑی تعداد میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فلسطینیوں اور موقع پر موجود صحافیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Back to top button