اسسٹنٹ کمشنرماتلی کےچھاپے،ذخیرہ کی گئی5ہزار200گندم کی بوریاں ضبط کرلیں

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنہ نے ڈی ایس پی ماتلی اور مختیارکار (ریونیو) ماتلی منصب جونیجو کے ہمراہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران تعلقہ ماتلی کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر5ہزار200بوریاں گندم برآمد کرکے ضبط کر لیں، جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق پہلی کارروائی 11 جولائی 2026 کو ٹنڈو غلام علی میں کی گئی، جہاں ایک گودام سے 200 بوریاں ذخیرہ شدہ گندم برآمد ہوئیں، جبکہ دوسری اور بڑی کارروائی 13 جولائی 2026 کو ڈمبالو میں مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئی، جہاں 5 ہزار بوریاں گندم ضبط کی گئیں۔ برآمد شدہ تمام گندم ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی تاکہ متعلقہ قوانین کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔



