ایران کو غلط فیصلوں کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے، امریکی وزیر دفاع کا تازہ حملوں پر ردعمل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر تازہ امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی وزیر دفاع نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ایران پر حملوں سے متعلق بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے غلط فیصلہ کیا، اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، جس میں ایران کے اندر 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو اگلے حکم اور امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رکھا جائے گا اور کسی بھی بحری جہاز کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعد ازاں ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن اور عمان میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی افواج نے امریکی کمانڈ سینٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button