امریکا نے تائیوان کو14ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے تائیوان کو14ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی۔امریکی نیوی کے قائم مقام سیکرٹری ہنگ کاؤ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ایران جنگ کے باعث روک رہے ہیں، ہتھیاروں کی برآمد سے پہلے ہم اپنی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چین مسلسل یہ مؤقف دہراتا رہا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔چینی فوج حالیہ دنوں میں بھی تائیوان کے اطراف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ عسکری دباؤ کے ذریعے “اتحاد” پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔



