برطانیہ،16 سالہ لڑکی سمیت 5 خواتین کے سامنے برہنہ ہونے پر امریکی فوجی گرفتار

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ میں ایک امریکی فوجی پر 16 سالہ لڑکی سمیت 5 خواتین کے سامنے برہنہ ہونے کے الزامات سامنے آئے جس کا مقدمہ عدالت کے بجائے امریکی فوجی عدالت میں چلایا گیا.

برطانوی اخبار گارڈین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے اہلکار ہینس مارشالیک پر 2022 میں برطانیہ کے علاقے کیمبرج شائر میں 16 سالہ لڑکی سمیت 5 خواتین کے سامنے متعدد بار خود کو برہنہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

ان متاثرہ خواتین کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔ خواتین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اپنے گھر کا دروازہ کھول کر جان بوجھ کر برہنہ حالت میں کھڑا ہوتا تھا بعض مواقع پر اس کے ہاتھ میں موبائل فون بھی ہوتا تھا جس سے متاثرین کو خدشہ تھا کہ شاید ان کی ویڈیوز یا تصاویر بھی بنائی جا رہی ہیں۔

کیمبرج شائر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تاہم چند ہفتوں بعد امریکی فوج کی درخواست پر پورا مقدمہ امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملزم کا ٹرائل برطانیہ کی عام عدالت میں نہیں بلکہ امریکی فوجی عدالت میں ہوا۔

امریکی فوجی عدالت نے ملزم کو دو ماہ قید اور ملازمت سے برطرفی کی سزا سنائی لیکن رواں سال امریکی فوجی اپیل عدالت نے تکنیکی قانونی بنیاد پر سزا منسوخ کر دی۔ اگر یہی مقدمہ برطانوی عدالت میں چلتا تو ملزم کو دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی۔

یہ معاملہ کیوں اہم ہے؟

قانونی ماہرین کے مطابق برطانیہ اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدوں کے تحت بعض حالات میں امریکی فوج اپنے اہلکاروں کے مقدمات اپنے نظامِ انصاف میں منتقل کرنے کی درخواست کر سکتی ہے تاہم حتمی اختیار برطانوی حکام کے پاس ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button