برطانیہ کا خلیجی ممالک کے ساتھ 3.7 ارب پاؤنڈ کا بڑا تجارتی معاہدہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے بحرین، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سمیت 6 خلیجی ممالک کے ساتھ 3.7 ارب پاؤنڈ کا تجارتی معاہدہ کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت برطانوی برآمدات پر سالانہ 58 کروڑ پاؤنڈ کے ٹیرف ختم ہونے کا امکان ہے جس سے تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد چیڈر چیز، مکھن اور چاکلیٹ سمیت متعدد مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں بھی بہتری آئے گی۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روزگار، تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ خلیجی تعاون کونسل اور کسی بھی جی 7 ملک کے درمیان پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button