پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم سیف ڈیپازٹ کےطور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستان نے قرض واپسی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے اور سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



