قربانی کیلیے لایا گیا بیل نالے میں گرگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شہر قائد کے علاقے بفرزون میں واقع ہارون شاپنگ مال کے قریب قربانی کے لیے لایا گیا بیل رسی چھڑا کر بھاگا اور نالے میں گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق بفرزون میں قربانی کیلیے لایا گیا بیل رسی چھڑا کر بھاگا اور ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب نالے میں گر گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد نالے میں گرنے والے قربانی کے بیل کو باہر نکال لیا جسے بعدازاں مویشی لیجانے والی گاڑی میں سوار کر کے لیجایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق محلے کے لڑکے علاقے میں قربانی کے لائے گئے جانور لیکر نکلے تھے کہ اس دوران بیل رسی چھڑا کر بھاگ نکلا اور نالے میں گر گیا تھا۔



