ٹرمپ اورعراقی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات،کسی تنظیم کو مسلح ہونے نہیں دیں گے،علی الزیدی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی تنظیم یا جماعت کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
علی الزیدی نے امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلح افواج کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
علی الزیدی کا کہنا تھا کہ عراق میں عراقی عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی۔
اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق کے نئے وزیراعظم اچھے لیڈر ہیں اور اپنے عہدے میں طویل عرصے تک رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں جلد عراق میں کام کریں گے، عراق کو اگر تحفظ چاہئے تو ہم موجود ہیں۔



