تیل بردار جہاز پر امریکی حملہ، ایران کی جنگی وارننگ،ٹرمپ نے پاکستان کے ہاتھ تہران کو نئی شرائط کا بم بھیج دیا!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل انتہائی گہرے ہو گئے ہیں جہاں امریکی بحریہ نے ایک بار پھر بارود کی ہولی کھیلتے ہوئے ایرانی تیل بردار جہاز پر تباہ کن میزائل فائر کر دیا ہے جس کے بعد خطے میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے۔

امریکی سینٹ کام نے اس خوفناک حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جہاز کو بندر عباس کی جانب بڑھتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی شہ پر ایران کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کے پرانے مسودے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انتہائی سخت اور نئی شرائط پر مبنی ترمیمی مسودہ پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوا دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری مواد کی منتقلی اور ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی تحریری ضمانت نہ دی تو ایران پر بھیانک فوجی کارروائی کی جائے گی۔ اس سنگین صورتحال پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے امریکہ کو فائنل وارننگ جاری کر دی ہے کہ ابنائے ہرمز میں کسی بھی مداخلت پر امریکی جنگی جہازوں کو میزائلوں سے اڑا دیا جائے گا۔ ادھر اسرائیل نے جنگ بندی کی کوششوں کو مٹی میں ملاتے ہوئے جنوبی لبنان میں کارپٹ بمباری شروع کر دی ہے اور اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے بیروت کے گنجان آباد علاقے کو غزہ کی طرح ملبے کا ڈھیر بنانے کا وحشیانہ مطالبہ کر دیا ہے جس سے خطہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

​واشنگٹن کا ایران کو آخری جھٹکا، پاکستان کے سفارتی کردار، ابنائے ہرمز میں مڈ بھیڑ اور مشرقِ وسطیٰ کی اس ہولناک جنگ کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button