ٹرمپ کی کچی اینٹ کا بیجنگ سے پتھریلا جواب، چینی صدر کا پاکستان کو سپر پاور ماڈل میں "اولین ترجیح” قرار دینے کا تہلکہ خیز اعلان!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے ساتھ ایک خفیہ کانفرنس کال کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور قطر پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ابراہام اکارڈز میں شامل ہونے کے لیے شدید سفارتی دباؤ بڑھا دیا ہے، بیجنگ سے پاکستان کے حق میں ایک بہت بڑی اور فیصلہ کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بیجنگ میں چینی صدر نے جاری اہم ترین سفارتی ملاقاتوں کے دوران کھلے لفظوں میں تہلکہ خیز اعلان کیا ہے کہ اس پورے خطے کی خارجہ پالیسی میں پاکستان چین کے لیے ہمیشہ "اولین ترجیح” رہے گا۔ دفاعی اور اسٹریٹجک ماہرین کے مطابق چینی صدر کا یہ فقرہ ائندہ آنے والے دنوں میں ایشیا، خاص طور پر جنوبی اور مغربی ایشیا میں چین کے بطور سپر پاور ماڈل اور نئے سیکیورٹی کمپلیکس کے ڈیزائن کو ظاہر کرتا ہے، جس میں پاکستان کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ چین نے چار روزہ جنگ کے تناظر میں بھی پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کا عزم دہرایا ہے اور ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی کھل کر انڈورسمنٹ کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہ تاریخی موقع ہے جس کا پاکستان اسی سال سے انتظار کر رہا تھا اور چین کا یہ مضبوط ترین موقف امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ اور سی پیک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک بڑا ہتھیار ثابت ہوگا۔ چین کی اس نئی گیم چینجر پالیسی، ٹرمپ کے دباؤ اور خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی توصیف احمد خان کا یہ وی لاگ لازمی دیکھیں۔




