خاتون ٹک ٹاکر کی پیرا فورس کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خاتون ٹک ٹاکر کی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو پیرا فورس کی گاڑی پر چڑھے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پیرا کا کہنا ہے کہ گاڑی کسی پارکنگ میں کھڑی تھی جب لڑکی نے ٹک ٹاک بنائی۔
پیرا کے ترجمان کے مطابق پتا چلا رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کون ہے ؟تاہم ٹک ٹاک بناتے وقت گاڑی کے پاس کوئی افسر موجود نہیں تھا۔



