ٹھٹھہ کی چنڈ میمن کمیونٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اسقبالیہ دیا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )چنڈ میمن کمیونٹی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی مواصلات کے رکن اور سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا اہتمام آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے رہنما اور چنڈ میمن فیملی کے رکن حنیف چنڈ میمن کی جانب سے ان کی اسلام پور محلہ میں واقع رہائشگاہ پر کیا گیا، جہاں سید ایاز علی شاہ شیرازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما نواز پٹھان، سماجی رہنما شہروز چانگ، تاجر اتحاد سندھ کے رہنما ڈاکٹر کامران قریشی، حاجی انیس اختر میمن، وسیم ٹکانی میمن، مٹھو خان لاشاری، شہری اتحاد ٹھٹھہ کے رہنما جاوید غنی میمن، اسحاق من سمیت چنڈ فیملی کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور سندھی لنگیوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button